تازہ ترین
ریسکیو 1122 کی چترال میں پہلی مرتبہ عوامی آگہی مہم کے سلسلے میں ریلی

چترال ( آوازچترا ل نیوز)ریسکیو اپریشن 1122 نے چترال میں اپنے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد پہلی بار عوام کو آگاہی دلانے کی غرض سے اپنے دفتر جغور سے ایک جلوس نکا لا۔جس کی قیادت ایمرجنسی افیسر امجد خان نے کی۔ ریسکیو ٹیم یہ ریلی چترال بازار،بائی پاس،جوٹی لشٹ اور سنگور تک گئے جس کے بعد واپس اپنی اسٹیشن پہنچ گئی۔ امجد خان نے صحا فیوں کو بتایا کہ ان کی ٹیم کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام کو مفت ریلیف دینے کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہے۔ٹیلفون سمیت فسٹ ایڈ ہسپتال منتقلی اور علاج تک مفت سروس فراہم کی جاتی ہے ان کے پاس فائیر بریگیڈ کی دو گاڑیاں ایمبولینس دو گاڑیاں،ریسکیو اور ریکوری کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔کس بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام 1122 پر مفت کال کر کے عوام ان کی فری امداد حاصل کرسکتے ہیں۔
Facebook Comments