تازہ ترین

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی صوبے میں نگران حکومت کیلئے مشترکہ نامزدگی کے طریقہ کار پر اتفاق

پشاور (  آوازچترال رپورٹ ) پی ٹی آئی اورخیبرپختونخوا حکومت میں شریک جماعت اسلامی کے درمیان صوبے میں نگران حکومت کے لئے مشترکہ نامزدگی کے طریقہ کارپراتفاق رائے ہوگیاہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور جماعت اسلامی کے ایک وفد جس میں صوبائی امیرجماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان، سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور وزیر خزانہ مظفرسید شامل تھے کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد نے صوبائی حقوق کے سلسلے میں مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیااور صوبے کے لوگوں کے حقوق کے لئے مشترکہ طورپر کام کرنے کاعہدکیا۔ انہوں نے آنے والے بجٹ اور صوبے کی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں جماعت اسلامی کے وزراء کی لگن، قابلیت اور جذبہ کو سراہا اور گذشتہ پانچ سالوں میں فراہم کئے گئے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button