تازہ ترین

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا معاملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخواکی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد( آوازچترال آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے 20ارکان صوبائی اسمبلی کواظہار وجوہ کو نوٹس بھجوادئیے جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی سربراہی میں 6رکنی انضباطی کمیٹی قائم کردی گئی۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق 20 اراکان صوبائی اسمبلی کواظہاروجوہ کے نو ٹسزجاری کردئیے گئے جس میں ان سے 15روزمیں تحریری طورپرموقف پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔پارٹی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز کی سربراہی میں 6رکنی انضباطی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس میں عاطف خان،شہرام ترکئی،شہریارآفریدی،شاہ فرمان اور نعیم الحق شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق تسلی بخش جواب نہ دینے والے اراکین کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔خیال رہے چند روز قبل پارٹی چیرمین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنے ووٹ بیچنے پر بیس ارکان صوبائی اسمبلی کے نام میڈیا کے سامنے پیش کئے تھے،اورکہا تھا کہ اگر یہ لوگ اپنے دفاع میں ناکام رہے تو ان کو پارٹی سے نکال دیا جائے اور ان کے نام نیب کو بھی دئیے جائیں گے۔ دوسری جانب جن لوگوں کے نام اس معاملے میں لئے جارہے ہیں وہ اس بات پرمتفق ہیں وہ اپنے خلاف الزامات کا جوا ب دینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button