تازہ ترین

ٹورازم کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ چترال کے زیراہتمام جشن قاقلشت 12اپریل سے منعقد ہوگ

 پشاور( آوازچترال رپورٹ) ٹورازم کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ چترال کے زیراہتمام باہمی اشتراک سے چترال کی تاریخ میں 2ہزار سال سے زائد پرانا تاریخی جشن قاقلشت 12اپریل سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 15اپریل تک جاری رہے گا ،اس بات کا فیصلہ سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، امور نوجوان محمد طارق کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت بابرخان، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد ،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتا ق احمد خان اوردیگر اہم شخصیات موجود تھیں، جشن قاقلشت میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت موسیقی نائٹ ، کلچرل شو ، روایتی کھانوں کے سٹالز ، پولو اور دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیاجاتا ہے،جشن قاقلشت کا آغاز 12اپریل سے ہوگا جس میں رسہ کشی،خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلے ، سکیٹ شوٹنگ، میراتھن ریس، والی بال، کرکٹ ، روایتی شوٹنگ ،فٹبال اور پولو سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں جبکہ ایونٹ میں موسیقی محفل کا انعقاد 14اپریل کو کیا جائیگا ، جشن قاقلشت کا شمارتاریخ کے پرانے ثقافتی میلوں میں ہوتا ہے ، گزشتہ چند سالوں میں یہ فیسٹیول اپریل کے مہینے میں باقاعدگی سے ہوتا ہے ، جس میں چترال کی ثقافتی موسیقی سمیت یہاں کی ثقافت کو بھی رونما کیا جاتا ہے ، فیسٹیول کے انعقاد کامقصد یہاں کی ثقافت کی رونمائی اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینا ہے شندور کی طرح اس ثقافتی میلے میں بھی بیرون ممالک سے کثیر تعدا د میں سیاح چترال کا رخ کرتے ہیں ، محکمہ سیاحت کی بھی کوشش رہی ہے کہ چترال سمیت صوبہ کے دیگر سیاحتی مقامات کو دنیا میں اجاگر کیا جائے اور بیرون ممالک سے سیاحوں کو اس جانب راغب کیا جا سکے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button