تازہ ترین
وکیل کے گھر میں ڈکیتی چور چالیس تولہ سونا لے اڑے۔ چور وں نے وکیل کی تصویر کو بھی چھری سے پھاڑا ہے۔

چترال( آوازچترال رپورٹ) چترال کے معروف قانون دان ظفر حیات ایڈوکیٹ کے گھر میں رات کو نامعلوم افراد اندھیرے میں اس کے گھر داحل ہوکر چالیس تولہ سونا لے اڑے۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ظفر حیات ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ ایک مقدمہ کے سلسلے میں دار القضا سوات گئے تھے جبکہ اس کے بچے ننھیال گئے تھے اور گھر حالی تھا۔ان کا کہنا ہے کہ رات کے تاریکی میں نامعلوم چور میرے گھر میں داخل ہوکر میری بیوی کے 40 تولہ زیورات اور میرے الماری سے 396 ڈالر چوری کئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ چوروں نے نہ صرف میرے گھر کے تمام الماریوں کی تلاشی لیکر تمام سامان نیچھے پھینکا بلکہ شو کیس پر میرا تصویر فریم میں لگا تھا اس کو بھی چاقو سے پھاڑا ہے اور گھر کے اندر آگ کی منقل (انگیٹھی ) پڑی تھی اسے بھی الٹا کرکے سامان پر پھینکا ہے تاکہ گھر کو آگ لگ جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال اس کے دوسرے گھر جو بلچ میں واقع ہے وہاں بھی نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر میں گھس کر 2000 ہزار امریکی ڈالر اور2 لاکھ پاکستانی نقد لے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں سوات میں تھا مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی تو میں نے اپنے سالے کے ذریعے تھانہ چترال میں رپورٹ درج کرائی۔ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس رات کے وقت بھی محتلف جگہوں پر گشت لگایا کرے اور منشیات فروشوں کی طرح ان چوروں کے حلاف بھی کریک ڈاؤن کرے۔
اس سلسلے میں جب چترال پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تفتیش کررہے ہیں مگر ابھی تک کسی چور کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
Facebook Comments