تازہ ترین

حکومتی اور دوسرے ادارے چترالی عوام کو درپیش چھوٹے چھوٹے مسائل کو حل کرنے کی طرف خصوصی اور بھر پور توجہ دیں۔عبدالمجید جنجوعہ

چترال (نمائندہ آوازچترال )پنجاب سے تعلق رکھنے والے مخیرشخصیت عبد المجید جنجوعہ نے کہا ہے کہ حکومتی اور این جی اوز وغیرہ چترالی عوام کو درپیش چھوٹے چھوٹے مسائل کو حل کرنے کی طرف خصوصی اور بھر پور توجہ دیں۔وہ چترال کے تبلیغی مرکز کے قریب مختلف دیہات سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ انفرادی حیثیت سے بیرونی ممالک خصوصی طور پر یورپ میں کام کرتا ہے اور وہاں انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرنے والی تنظیمات اور افراد کو پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے غریب عوام کو در پیش مسائل حل کرانے میں مدد دینے کے لئے راغب کراتا ہے اور جمع ہونے والی رقم سے پاکستان کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں موجود چھوٹے مساجد اور مدرسوں میں بچوں کی فلاح کے لئے کام کرتا رہتاہے ۔ ان کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں وہ محض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی زندگی وقف کر چکے ہیں ۔پسے ہوئے محروم طبقہ کی مدد وہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ چھوٹے مدرسوں اور سکولوں میں طلباء وطالبات فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور بیشتر طلباء وطالبات اپنی فیس ادا کرنے سے محروم ہوکر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ اسی طرح کئی مساجد میں واش رومز موجود نہ ہونے کے سبب بھی عوام کو مشکلات کا سامناہے۔بڑے بڑے اداروں کی طرف تو ہر کوئی توجہ دیتا ہے۔مگر چھوٹے دینی اداروں اور سکولز کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔انہوں نے بروز اور دیگر مقامات پر مساجد میں واش رومز بنانے کے لئے نقد رقوم فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماء چترال آکر ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے یہاں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں اس موقع پر مقامی عمائیدین نے ان کی کار کردگی کو سراہا اور تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی طرف سے صدقہ جاریہ جاری رکھیں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button