تازہ ترین

شہزادہ مسعود الملک کو اُن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایورڈ برائے حسن کارکردگی "تمغۂ امتیاز ” وصول کرنے پر کو مبارکباد۔ عوامی حلقوں

چترال ( نمائندہ خصوصی ) ایون کے عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک کو اُن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایورڈ برائے حسن کارکردگی "تمغۂ امتیاز ” وصول کرنے پر اُن کو مبارکباد دی ہے ۔ ایون کے معروف سماجی اور سیاسی شخصیت جندولہ خان ، صوبیدار میجر ( ر) محمد ظفر ،عتیق احمد ، بہادر علی ، سید احمد بمبوریت اور بڑی تعداد میں دیگر لوگوں نے اپنے اخباری بیانات میں اسے چترال اور خصوصا یونین کونسل ایون کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز قرارد یا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ حکومت کو شہزادہ مسعود الملک کی طویل عرصے سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں پر بہت پہلے یہ اعزاز ملنا چاہیے تھا ۔ لیکن دیر آید درست آید کے مصداق مملکت پاکستان کی طرف سے ملنے والا یہ صدارتی ایورڈ اب بھی علاقے کے لوگوں کیلئے انتہائی خوشی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شہزادہ مسعود نے اپنی زندگی کے قیمتی ماہ و سالوں کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کیا ۔ اور حکومت کے شانہ بشانہ صوبے کے تمام عوام کی بے لوث خدمت کی ۔ اور خود کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا میں اپنے وژن کے ذریعے سماجی خدمات اور کمیو نٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شہزادہ مسعود اس سے قبل بھی انٹر نیشنل سطح پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور انرجی ڈویلپمنٹ میں شاندار کارکردگی کی بنا پر بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ۔ تاہم مملکت پاکستان کے صدر کی طرف سے حالیہ ایوارڈ سونے پر سہاگہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ مقامی عمائدین نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ شہزادہ موصوف اپنی عوامی خدمات جاری رکھتے ہوئے چترال کی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شہزادہ مسعودالملک کو ملنے والا یہ ایوارڈ پورے چترال کا ایورڈ ہے ۔ اور اس ایوارڈ سے چترال کے لوگوں کی صلاحیتوں کو ملکی اور عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button