تازہ ترین

آئندہ دو ہفتوں میں ایسا کیا ہونے والا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کا دھماکہ خیز اعلان، کھلبلی مچ گئی

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں ایسے مقدمات سامنے آئیں گے جنہیں کبھی کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہے۔ سپریم کورٹ میں تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے سابق وزیر داخلہ رحمان کے خلاف توہین عدالت کیدرخواست خارج کر دی۔ لطیف کھوسہ جو کہ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے وکیل ہیں نے اپنے دلائل میں کہا کہ انٹراکورٹ اپیل میں توہین عدالت کا کیس مسترد ہو چکا ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ انٹرا کورٹ اپیل کے بعد غیر موثر ہو گیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے اپنے ریمارکس میں کہاکہ دوہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کوملیں گے جنہیں کبھی کسی نے ہاتھ نہیں لگایا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button