تازہ ترین

عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید،30سالوں سے اقتدار میں جماعتوں کے جانے کا وقت آگیا:عمران خان

 کراچی ( آوازچترال)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہناہے کہ صوبے میں گزشتہ تیس سالوں سے روائیتی سیاستدانوں نے صوبے کے لئے کچھ نہیں کیا،عوام سے کہنا چاہوں گا اگلے انتخاب میں پی ٹی آئی کو چانس دیں ۔کراچی میں عامر لیاقت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتاہوں اور امیدکرتاہوں کہ سٹیٹس کوجماعتوں کے خلاف ان کے ساتھ مل کرہماری آواز مزید موثر ہوجائے گی۔عمران خان کہتے ہیں کہ تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت ہے اور ہم کراچی میں بھی تبدیلی لے کر آئیں گے میں تو تبدیلی کوکسی اور طریقے سے دیکھتا ہوں ۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف ہر سال صوبے کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگا دیتے ہیں ا ور کہتے پھرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو لاہور کی طرح بنا دیں گے ،جب آپ پورے صوبے کا آدھا بجٹ ایک شہر پرلگادیں گیں تو کام تو ہو ہی جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ،ہم نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن دونوں کا راستہ روکا ہم یہ چاہتے کہ بلوچستان کاچیر مین سینیٹ بنے یہ فیڈریشن کے لئے بہت بہتر ہے۔اسی پریس کانفرنس میں معروف ٹی وی آرٹسٹ عابد علی نے بھی پی ٹی آئی جوائن کرنے کا اعلان کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرانے لوگوں کو بہت وقت سے سیاست میں دیکھ رہا ہوں اور وہ لوگ ناکام رہے ،چاہتا ہوں کہ اب نئے لوگوں کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے،انشااللہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button