تازہ ترین

چترال میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تاجر دوست اتحاد پینل کا اعلامیہ

 چترال (نامہ نگار) تاجر دوست اتحاد پینل کا ایک اجلاس نامزد صدارتی امیدوار بشیر حسین آزاد کی زیر صدارت چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پینل کے تمام ممبران کے ساتھ ساتھ تاجردوست اتحاد پینل کے حمایتی دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیاکہ عبوری کابینہ انتخابات کو شفاف بنانے میں مخلص ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کو بھی سراہا گیا۔ اجلاس میں انتخابات کے لیے تیاریوں پربھی اطمینان کا اظہار کیا گیااور آئندہ کے لیے اور انتخابات کے دن کے لیے لائحہ عمل طے گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انتخابات کی پر امن انعقاد اور باہمی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے پینل کے ممبران ہر ممکن کوشش کریں۔ اس سلسلے میں پینل کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے ہر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں تجار یونین کے سابقہ صدر حبیب حسین مغل کی طر ف سے تاجر دوست اتحاد پینل کا حمایت کرنے کا خیر مقدم کیا گیا اور وضاحت کی گئی کہ سابقہ صدر کی طرف سے اشتہار میں جو باتیں لکھی گئی ہےیہ صرف اور صرف ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہیں اور تاجر دوست اتحاد پینل کے رائے کی ترجمانی نہیں کرتاہےاورتاجر دوست اتحاد پینل اپنےمد مقابل سمیت سب کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button