تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے کھلا سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میںکھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی منظوری دی گئی۔ یہ تجویز وزارت قومی صحت کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت قومی صحت کے جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگائی جائے ،جس کی وفاقی کابینہ نے منظور ی دے دی ہے۔ ٹربیون کے مطابق وزارت قومی صحت کے ترجمان کی جانب سے منگل کے روز کہا گیا کہ پورے ملک میں دوکانداروں پر کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی ہو گی۔ترجمان نے کہاکہ وزارت صحت پچھلے دو سال سے کھلے سگریٹ پر پابندی کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے اس اقدام سے سگریٹ کے پیکٹ کو کھول کر فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔دسمبر 2016میں قومی صحت پر سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی تجویز دی تھی۔کمیٹی نے تمباکو کی اشیا ،شیشہ کے استعمال پر پابندی سمیت کافی تجاویز پیش کی تھیں۔کھلا شیشہ سموکنگ پر کنٹرول کے لئے سخت ایکشن لینے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button