تازہ ترین

چترال میں سکول کی سطح پر ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کا اجراء شروع، اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز نے افتتاح کیا

چترال (   آوازچترال رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے سکولوں کی سطح پر ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراء کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ چترال نے اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز کو موسم سرما کی تعطیلات کے فوراََ بعد اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی ۔اسسٹنٹ کمشنرچترال نے اس سلسلے میں گزشتہ دن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش میں ضلع چترال میں سکونتی اسناد کی تقسیم کی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے تمام طلباء وطالبات کو آئندہ ہفتے تک سکونتی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے افسروں اور تمام سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر وں کے ساتھ اس سلسلے میں پہلے ہی سے اجلاس منعقد کئے جاچکے ہیں۔ جن میں تمام ضروری فیصلوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ یہاں پر امر قابل ذکر ہے کہ یہ تصور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی نے پہلی بار ضلع مالاکنڈ میں کامیابی سے آزمایا ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنر وں اور پولیٹیکل ایجنٹوں کو اپنے اپنے علاقوں میں اسے روبہ عمل لانے کی ہدایت کرچکی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button