تازہ ترین

عمران خان کا رواں ماہ سے بھر پورانتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد( آوازچترال)پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے رواں ماہ سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پہلا جلسہ ننکانہ صاحب میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سینیٹ الیکشن کے بعد عام انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیزنے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے رواں ماہ سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں عمران خان 9مارچ کوننکانہ ،11مارچ کوفیصل آباد،13 مارچ کوگجرات جبکہ 14 مارچ کوجہلم اورچکوال میں سیاسی میدان لگائیں گے۔پی ٹی آئی   15مارچ کوملتان میں سیاسی میدان لگائےگی جبکہ اسی ماہ کی 16 تاریخ کو گوجرانوالہ اور 17کو لاہور میں خواتین کنونشن منعقد کیا جائے گا۔پی ٹی آئی چیرمین عمران خان 19 اور20 مارچ کوکراچی کا دورہ کریں گے جبکہ رواں ماہ کے آخر میں  29اور30 مارچ کولاہورکا رخ کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button