تازہ ترین

7مارچ سے پیرامیڈیکل اسٹاف سروس اسٹرکچر میں مطلوبہ تبدیلی کے مطالبے کے حق میں ہڑتال شروع کریں گے۔قائمقام صدر وقار احمد

چترال ( نمائندہ آوازچترال) پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کی صوبائی قیادت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 7مارچ سے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں بشمول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پیرامیڈیکل اسٹاف سروس اسٹرکچر میں مطلوبہ تبدیلی کے مطالبے کے حق میں ہڑتال شروع کریں گے جوکہ مطالبے کی منظوری تک جاری رہے گا۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے قائمقام صدر وقار احمد نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تمام پیر امیڈیکل اسٹاف مکمل ہڑتال پر ہوں گے جبکہ انسانی ہمدری کی بنیاد پر صرف ایمرجنسی کور یج جاری رہے گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ جب صوبائی حکومت نے تمام دوسرے محکمہ جات میں ملازمین کی اپ گریڈیشن کی اور دوسرے مطالبات بھی مان لیا لیکن پیرامیڈیکس وہ واحد طبقہ ہے جو کہ اپنی ڈیوٹی کی حساسیت اور تعلیمی قابلیت کے مطابق اپ گریڈیشن سے محروم چلے آرہے ہیں اور اس ناانصافی کے خلاف وہ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کی پیرامیڈیکس برادری مکمل طور پر ایک صفحے پر ہیں۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button