تازہ ترین

تما م غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے 31مئی 2018تک مختلف جرمانوں کیساتھ توسیع دیدی گئی

سوات (   آوازچترال رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق تما م غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن (ڈاکومینٹیشن ) کیلئے 31مئی 2018تک مختلف جرمانوں کیساتھ توسیع دی گئی ہے۔چنانچہ مارچ 2018 کیلئے 1000روپے جرمانہ،اپریل 2018کیلئے 2000روپے جرمانہ اور مئی 2018کیلئے 3000روپے جرمانہ مقر ر کیا گیا ہے۔تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ 31مئی2018سے پہلے پہلے اپنی گاڑیاں متعلقہ رجسٹریشن پوائینٹس میں مقررہ جرمانوں کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں ۔ آخری تاریخ کے بعد تمام غیر رجسٹر ڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button