تازہ ترین

شہباز کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی، موجودہ عسکری قیادت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو پسند نہیں کرتی : پرویز مشرف

اسلام آباد، لندن( آوازچترال رپورٹ)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہر چیز سے پنگا لینے کی عادت ہے اور جب مجھ سے پنگا لیا تو میں نے ان کو بتایا کہ میں نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، میں نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی لیکن موجودہ عسکری قیادت ن لیگ اور پی پی دونوں کو پسند نہیں کرتی ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک در اصل مشرف ہٹائو تحریک تھی جبکہ نواز شریف کے ضمیرمیں کوئی گڑبڑ ہے ان کی کسی آرمی چیف ،صدر اور چیف جسٹس سے نہیں بنتی اور عدم تحفظ کا احساس انہیں دوسروں کےخلاف سازشیں کرنے پر مجبور کرتا ہے، ڈان لیکس فوج کو نیچا دکھانے کے لئے تھی۔ روزنامہ ایکسپریس نے خبررساں ایجنسی کے حوالے سے لکھا انہوں نے کہاکہ  موجودہ عسکری قیادت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں کو ہی پسند نہیں کرتی، آصف علی زرداری نے بے شمار کرپشن کی ہے اور بینظر بھٹو کا امریکہ کےحلقوں میں بہت اثرو رسوخ تھا، وہ انہیں وزیر اعظم بنوانا چاہتے تھے جبکہ میں نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی پیش کش کی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button