تازہ ترین

ڈرائیور کیڈر کو گریڈ 16گیراج سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کے برابر لانے پر وزیر اعلیٰ و متعلقہ حکام کا شکریہ ۔۔منظور خان

پشاور (  آوازچترال رپورٹ ) ڈرائیور ایسو سی ایشن سول سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے صدر منظور خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرائیورکیڈر کی آسامیوں میں مزید اضافے اور انہیں گریڈ۔16گیراج سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کے برابر لانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان،سیکرٹری ایڈمنسٹریشن و اسٹبلشمنٹ اوردیگر متعلقہ حکام و افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اورڈرائیور برادری نے صوبائی حکومت کے اس اقدام پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپ گریڈیشن پرخیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں توجہ دی ہے اور اس طبقے کی محرومی کا احساس کرتے ہوئے اس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔محکمہ خزانہ کے ایک مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گیراج سپرنٹنڈنٹ (BS-16) اور ڈرائیور کم سپروائزر(BPS-8)، محکمہ خزانہ میں گیراج سپرنٹندنٹ(BS-16) اورڈرائیورکم سپروائزر(BPS-8)، محکمہ ایڈمنسٹریشن میں گیراج سپرنٹنڈنٹ(BS-16) اورڈرائیور سپروائزرBPS-8))جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں گیراج سپرنٹنڈنٹ(BS-16)اورڈرائیور سپروائزر(BPS-8) کی اضافی آسامیاں تخلیق کر دی گئی ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدور منظور خان اور شاہجہان خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جس کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔اس اقدام کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو جاتا ہے جنہوں نے ڈرائیور برادری کو گریڈ۔16 تک ترقی پانے کا موقع فراہم کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button