51

چیو پل کے قرب وجوار میں کوڑا کرکٹ اور دکان کے فضلات پھیکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر چترال

چترال (نمائندہ آوازچترال) اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز نے چترال بازار کے دکانداروں ، ہوٹل مالکان ، قصابوں اور پولٹری فروشوں کو تنبیہ کی ہے کہ چیو پل کے قرب وجوار میں کوڑا کرکٹ اور دکان کے فضلات پھیکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ایسے افراد پرکڑی نظر رکھنے اور موقع پران کی گرفتاری کے لئے چترال لیوی کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جوکہ رات گئے تک اس مقام کی نگرانی کرتے رہیں گے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں چیو پل پر دکان کے فضلات دریامیں ڈالنے والے سبزی فروش ظاہر شاہ ساکن دنین کو موقع پر پکڑ کر جیل بھیجوادیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ چترال شہر کی صفائی اور ستھرائی میں وہ ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں اور گندگی پھیلانے والے عناصر کے بارے میں اطلاع دیں۔

Facebook Comments