تازہ ترین

کیلاش کمیونٹی میں صحت عامہ سے متعلق چترال میں روانڈ ٹیبل کانفرنس

چترال (  آوازچترالرپورٹ) کیلاش کمیونٹی کی ثقافت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک الگ مقام کے حامل ہے۔ اسی ثقافت کو تحفظ دینے اور تینوں وادیوں کے باشندوں کو بہتر صحت کے سہولیات بہم پہنچانے کے لیے مختلف ادوار میں کئی حکومتی اور غیر حکومتی اداروں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

 چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں گذشتہ دن اے کے آر ایس پی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ راونڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہیلتھ دیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر فیاض علی رومی، محمد رفیق، کیلاش بشالینی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران، اے کے آر ایس پی ۔پی پی آر پراجیکٹ مینجر محمد یونس خان ، ہیلتھ آفیسر اظہر اللہ، چئیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی، اے کے ایچ ایس پی کے منیجر کلینکل ہیلتھ سروسزقادر النساء اور یوسی ہیلتھ سنٹرکے انچارج نے شرکت کی۔ پروگرام کا ایجنڈا یوسی ایون میں واقع کیلاش وادیوں میں صحت عامہ میں آنے والے مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے کوئی لائحہ طے کرنا تھا۔ پروگرام میں کیلاش خواتین نے بشالینی میں موجود مسائل کو زیر بحث لائیں۔ پراجیکٹ مینجر نے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور پراجیکٹ میں تکمیل شدہ کاموں کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے اس پراجیکٹ میں ایل ایچ ویز ، ایم ٹیز اور گورنمنٹ ہیلتھ فیسلٹیز میں کی تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ فراہم کیے گئے میڈیکل کے دوسرے سامان کا   تذکرہ کیا۔ کیلاش وادیوں میں بنائے گئے پبلک لیٹرین کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لیٹرین کی تعداد 40 کے قریب ہے اور یہ تمام ٹوائلیٹس معذروں کے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر فیاض رومی نے اداروں کے درمیان کوآرڈینشن پر زور دیا اور حکومتی اداروں کی جانب سے ہر ممکن تعاون کو یقین دہانی کرائی جبکہ اے وی ڈی پی کے چئیرمین نے دیہی ترقی میں اے کے آر ایس پی کے کردار کو سراہا۔آخر میں ہیلتھ آفیسر اظہر اللہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام اس اعلامیے کے ساتھ احتتام پذیر ہو ا کہ اے کے آر ایس پی حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر صحت کے شعبے میں مزید کام کرے گا اور بمبوریت، رمبور اور بریر میں حکومت اٹلی کے فنڈسے چلنے والی اس پروجیکٹ جس میں پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی تعاون کی شامل ہے مزید LHVs اور دوسرے صحت کے نمائندوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لاتا رہے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button