تازہ ترین

نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام کیا ہو گا ؟ اعلان کر دیا گیا ، تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے

اسلام آ باد ( آوازچترال نیوز )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران اسلام آباد میں نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام کو پاکستان کی خدمت کرنے والی کسی معروف شخصیات کے ساتھ منسوب کرنے کی تجاویز سامنے آتی رہیں تاہم آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نام کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے ۔نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ کا اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اسے وزیراعظم کی زیر صدارت آج کابینہ کے اجلاس میں حتمی طور پر منظور کر لیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اکثر اراکین نے وزیراعظم سے نجی حج کوٹہ ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے ۔واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکاہے اور جلد ہی اسے آپریشنل کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button