تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

 برج حمل
فروری28  بد ھ۔دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

برج ثور
فروری28 بد ھ۔کام کی زیادتی سے اجتناب برتیں روزمرہ معمولات میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں ۔ مالی معاملات حسب منشاء حل ہونگے۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔

برج جوزا
فروری28  بد ھ۔شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لائیگا۔

برج سرطان
فروری28  بد ھ۔کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزامجی سے کام لیں۔

برج اسد
فروری28  بد ھ۔دور دراز کے مقام سے کوئی اہم خبر ملے گی۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ کسی خاص مقصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔مخالفین سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

برج سنبلہ
فروری28  بد ھ۔کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔

برج میزان
فروری28  بد ھ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔

برج عقرب
فروری28  بد ھ۔تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔

برج قوس
فروری28 بد ھ۔تلخ کلامی اور تنائو کے ماحول کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

برج جدی
فروری28  بد ھ۔مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔

برج دلو
فروری28  بد ھ۔دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر بے جا انحصار نہ کریں بلکہ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ملازمت کے حصول میں کوشاں رہیں گے۔

برج حوت
فروری28  بد ھ۔آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف رجحان ہوگا۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button