تازہ ترین

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی الیکشن مینجمنٹ سیل کااجلاس، آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پرمشاورت

 اسلام آباد (  آوازچترال لائن)پی ٹی آئی چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدرارت پی ٹی آئی الیکشن سیل کااجلاس ہوا جس میں آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پرمشاورت کی گئی ،اجلاس میں پارٹی رہنما ﺅں کو ہدایات دی گئی  ہیں کہ تمام رہنمانئی حلقہ بندیوں پرنظررکھیں اگر ان  پر کوئی اعتراض ہوتوفوراعذرداریاں دائرکی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کی زیر صدار ت ہونے والے اجلاس میں الیکشن سے متعلق پارٹی کی میڈیامیں حکمت عملی اور انتخابی مہم کے طریقہ کار پربھی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق امورکاجائزہ لیاگیا اورالیکشن مینجمنٹ سے متعلق عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اسی اجلا س میں پارلیمانی بورڈکااجلاس بلانے ا ورٹکٹوں کے ا جرا سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔نجی چینل ”دنیانیوز“کے مطابق اجلاس میں جہانگیرترین،شاہ محمودقریشی،اسدعمراور عارف علوی شریک تھے۔واضح رہے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ ناقص پالیسیوں اور بہتر   پلاننگ   نہ ہونے  کی وجہ سے این اے 154کے ضمنی انتخاب میں بدترین شکست کا سامنا کرناپڑا تھا،جس میں ہار تو قبول کی گئی لیکن وجوہات جاننے کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی تھی جس کی رپورٹ تاحال شئیر نہیں کی گئی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button