تازہ ترین

لوٹ اوویر ٹو تریچ شاگروم روڈ کی فیزیبلٹی اورڈیزائن پی سی ون کے لیے ٹنڈر طلب کرلیاگیا۔. شہزادہ افتخارالدین

چترال( آوازچترال) ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ این ایچ اے نے لوٹ اوویر ٹو تریج روڈ کی فیزیبلٹی رپورٹ اور تفصیلی ڈیزائن   کے لیے ٹنڈر طلب کر لیا ہے ۔جو15 مارچ کو کھولے جائیں گے۔ گزشتہ دن ایم این اے نے چترال ٹائمزسے گفتگو کر تے ہوئے علاقے کی عوام کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موڑکھو کے چار یوسیز تریچ، موڑکھو، کوشٹ لوٹ اوویر کے عوام کے دیرینہ مسلہ جو 131 کلو میٹر روڈ چوڑا اور بلیک ٹاپنگ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ کے علاوہ اس سے پہلے سی ڈی ڈپلیو پی جو چار پلوں کی منظوری دے چکی ہے جن میں کندوجال کشم، دراسن ، شوگرام پر پیش شامل ہیں پر تعمیر اتی کام شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ سال NHA, C&W, NDMA اور PDMA ٹیموں کے ساتھ تین اور مقامات پر پلوں کی تعمیر کے لیے سر وے کر چکے ہیں جن میں پوکڑ،موژگول، کوشٹ شامل ہیں تعمیر کئے جائیں گے۔ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے بتایا کہ چار یونین کونسلز جن کی آبادی تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار ہے میں 9 آرسی سیُ پل تعمیر کیے جائیں گے جو کہ ان پسماندہ علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے جن کو گزشتہ حکومتوں نے نظر انداز کیے ہوئے تھے شہزادہ افتخار الدین نے سابق وزیر اغظم نواز شریف،اور مو جودہ وزیر اغظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے چترال کی پسماندہ علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی ہے ان سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے لوگوں کی زندگی میں اسانیاں پیدا ہونے کے ساتھ علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔اور علاقے کی معاشی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button