تازہ ترین

وائیوو کا انتہائی شاندار موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان

وائیوو کا انتہائی شاندار موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’وائیوو‘ (Vivo)نیا ’اپیکس فل ویو‘ (APEX FullView) سمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے جو سمارٹ فون ٹیکنالوجی کے مستقبل کی نئی راہ کا تعین کرے گا۔ اس نئے ماڈل کا نام ’وائیوو ایکس 20پلس یوڈی‘ ہے۔ اس میں دنیا کی سب سے زیادہ ’سکرین ٹو باڈی شرح‘ (Screen To Body Ratio) اور وائیوو کی اختراعی ’ہاف سکرین اِن ڈسپلے فنگرپرنٹ سکیننگ ٹیکنالوجی مہیا کی جا رہی ہے۔

صارفین کے موبائل فون کے تجربے کو وسعت دینے کے لیے وائیوونے اس ماڈل میں اپنی ’فل ویو‘ ٹیکنالوجی کو ایک مکمل نئی جہت دی ہے ، کیمرا، سپیکر اور سینسرز میں انجینئرنگ کے نئے کمالات دکھائے ہیں اور سمارٹ فونز کے روایتی ڈیزائن سٹرکچر پر بھی نظرثانی کی ہے۔

 

اس فون کے اوپر اور اطراف کے کناروں کی موٹائی 1.8ملی میٹر رکھی گئی ہے جس سے یہ انڈسٹری کا سب سے پتلا فون بن گیا ہے۔ تاہم اس کے نچلے کنارے کی موٹائی 4.3ملی میٹر ہے۔ اگر اس کنارے کی موٹائی بھی 1.8ملی میٹر تک پہنچ جائے تو اس کی ’سکرین ٹو باڈی شرح‘ 98فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔ اس فون میں لچکدار ’اوایل ای ڈی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مائیکروچپس براہ راست ایک لچکدار سرکٹ بورڈ سے منسلک کی گئی ہیں جس کی وجہ سے اس فون کی ’سکرین ٹو باڈی شرح‘ میں اضافہ ہوا ہے۔

 

اس فون میں سکرین ساﺅنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی جا رہی ہے جس سے فون کا مکمل ڈسپلے سپیکر میں تبدیل ہو جائے گا۔ سکرین ساﺅنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی ڈسپلے کے ذریعے ارتعاش پیدا کرتی ہے جس سے فون میں روایتی سپیکرز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ فون میں 8میگاپکسل ایلیویٹنگ فرنٹ کیمرا شامل کیا گیا ہے۔ اس کی ہاف سکرین اِن ڈسپلے فنگرپرنٹ سکیننگ ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین اس کی سکرین کے آدھے نچلے حصے پر کہیں بھی ٹچ کرکے فنگرپرنٹ سکین کر سکتے ہیں اور دیگر فیچرز استعمال کر سکتے ہیں۔

اپیکس میں نئی سسٹم اِن پیکج ٹیکنالوجی بھی دی جا رہی ہے جو ڈی اے سی اور تھری آپریشنل ایمپلی فائرز کو یکجا کرے گی۔ جس سے سرکٹ بورڈ پر سابق ماڈل ایکس پلے6کی نسبت 60فیصد زیادہ گنجائش پیدا ہوگی۔ اس طرح فون کے اندر جگہ زیادہ میسر ہو گی لہٰذا اس میں بڑے سائز کی بیٹری نصب کی جا سکے گی اور فون ٹھنڈا بھی رہے گا۔وائیوو کے سینئر نائب صدر الیکس فینگ کا کہنا تھا کہ ”اپیکس ہمارے سمارٹ فون انڈسٹری میں نئے معیارات متعارف کروانے کے عزم کا نتیجہ ہے۔ اس فون سے جہاں آڈیو انقلاب آفرین ہو گی وہیں فوٹوگرافی کو بھی نئی جہت ملے گی۔ “

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button