تازہ ترین

دروش کے گاؤں کلدام سے تعلق رکھنے والا نوجوان نے اپنے گھر کے کمرے میں خود پر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

 چترال (  نمائندہ آوازچترال ) دروش کے گاؤں کلدام سے تعلق رکھنے والا نوجوان مقصود احمد ولد فضل محمد نے اپنے گھر کے کمرے میں خود پر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاجبکہ چوبیس گھنٹوں کے اندر چترال میں خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چترال پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والا نوجوان کی عمر 26سال ہے جوکہ کئی سالوں سے ذہنی مریض تھا جبکہ پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری کررہی ہے۔ اس سے ایک دن قبل اتوار کے روز تورکھو میں ریچ کے مقام پر بھی ایک نوجوان نے خودکشی کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button