تازہ ترین

نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد اہل خاندان پر سودے بازی کے الزامات،والدنقیب اللہ مشتعل،آصف علی زرداری کو کھری کھری سنادیں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں قتل ہونیوالے نقیب اللہ محسود کے والد محمد اللہ محسودنے کہا کہ میرا بیٹا نقیب مظلوم اور بے قصور تھا،مارنے والا ظالم تھااداروں کے شکر گزار ہیں،ہم انصاف کیلئے پر امید ہیں نقیب پوری قوم کا بیٹا تھا، سودا بازی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔نقیب اللہ محسود کے والد اور عمائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سودے بازی سے متعلق میڈیا خبریں دینے سے اجتناب کرے آئین اورقانون کے دائرے میں احتجاج کا حق آئین دیتا ہے ۔آصف زرداری کو ان حالات میں ایسا بیان دینا زیب نیں دیتا۔آصف زرداری راو انوار کی حمایتی بیان بھٹو خاندان پر داغداری ہے انھوں نے کہا کہ نقیب اللہ کیس پر 21 رکنی کمیٹی بنادی ہے کمیٹی میں دو ترجمان مقرر ہیں جو بیان جاری کرنے کے مجاز ہونگے راؤ انوار ملک میں ہے یا باہر ہم نہیں جانتے ۔ملک کے اندر اور باہر ہونے کی دونوں صورت گرفتا ہونا چاہیے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button