تازہ ترین

دروش پولیس کی کامیاب کاروائی ، یارخون لشٹ سے خاتون کی مبینہ اغوا میں ملوث ملزم گرفتار ، خاتون بازیاب

روش ( آواز چترال  رپورٹ )آج مورخہ 24/02/2018 کو   چترال کے خصوصی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے دروش پولیس نے مقدمہ علت نمبر9 مورخہ 22/02/2018 جرم   PPC 365-B/496/494 تھا نہ یارخون لشٹ کے ملزم جمیل اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ لنگور بٹ ارندو کو گرفتار کرکے    مغویہ مسماۃ س. بی. بی. زوجہ جاوید سکنہ یارخون کو بازیاب کیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم مزکورہ بالا نے 22/02/2018 کو مسماۃس. ب. زوجہ جاوید کو اغواء کرکے لے گیا تھا۔

ملزم مزکورہ بالا نے جاوید کے 7 ماہ عمر والی بچی کو بے آسرا چھوڑ کر مسماۃ س. بی. بی. کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ ارندو لے جارہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button