تازہ ترین

اب ہر کسی کو سیٹلائٹ کے ذریعے تیز ترین انٹرنیٹ انتہائی کم قیمت میں ملے گا، انٹرنیٹ صارفین کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  اب ہر کسی کو سیٹلائٹ کے ذریعے تیز ترین انٹرنیٹ انتہائی کم قیمت میں ملے گا، انٹرنیٹ صارفین کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی کم رفتار آج ہر نوجوان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے تاہم اب امریکہ کے سائنسی تحقیقاتی ادارے سپیس ایکس کی طرف سے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سپیس ایکس اپنے راکٹ فیلکن 9کے ذریعے سیٹلائلٹ لائٹس کی ایک کہکشاں خلاﺅں میں بھیجنے جا رہا ہے جس کے بعد دنیا کے ہر فرد کو تیز ترین انٹرنیٹ دستیاب ہو گا اور وہ بھی انتہائی سستا۔
رپورٹ کے مطابق ایلن مسک کے ادارے سپیس ایکس نے یہ سیٹلائٹس اپنے کیلیفورنیا میں واقع وینڈنبرگ ایئرفورس بیس سے چند روز قبل خلاءمیں روانہ کرنی تھیں لیکن تیز ہوا کی وجہ سے یہ منصوبہ ملتوی کرنا پڑا تاہم آج اس پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ان سیٹلائٹس میں ’پاز‘ نامی ارتھ امیجنگ سیٹلائٹ سب سے بڑی ہے جب کہ کئی چھوٹی سیٹلائٹس شامل ہیں۔سپیس ایکس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”یہ منصوبہ اس سے قبل دو بار ناموافق موسم کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔ پہلی بار 22دسمبر اور پھر 16فروری کو اس پر عملدرآمد ہونا تھا لیکن زمین کی اوپری سطح پر ہوا کی رفتار زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بار ملتوی کردیا گیا۔ آج ہم اس کی تکمیل کرنے جا رہے ہیں۔“

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button