تازہ ترین

پشاور: دیر کالونی میں گاڑی کے قریب دھماکہ، 3افراد زخمی

پشاور: دیر کالونی میں گاڑی کے قریب دھماکہ، 3افراد زخمی

پشاور ( آوازچترال رپورٹ) دیر کالونی میں گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگ روڈ پر دیر کالونی کے تور باباسٹاپ کے قریب ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات اور نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی کے پاس ایک موٹر سائیکل کھڑی ہے اور خدشہ یہی ہے کہ اسی کے ذریعے گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button