تازہ ترین

محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اورمنتخب نمائندگان چترال،علاقہ لوٹ اویر میں ڈاکٹرکی کمی سمیت بی ایچ یو کی بوسیدہ عمارت کا نوٹس لے

  چترال(نمائندہ آواز چترال)اپر چترال کے علاقہ لوٹ اویر کے باشند گان نے   ایک اخباری بیان میں سیکرٹری محکمہ صحت، ایم این اے چترال،ایم پی ایز،ڈسٹرکٹ ناظم ،ڈی ایچ او چترال اور ڈی سی چترال سے درخواست کی ہے کہ لوٹ اویر میں بہت ذیادہ  مسائل ہیں مگر ایک یا دو اہم گزارشات اعلی حکام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ اویر کے علاقے شونگوش میں 1200 گھرانوں کے لیے ایک بی ایچ یو ہسپتال ہے جس کی حالات کچھ اسطرح ہے کہ چاردیواری تک گر گیے ہیں۔اور پچھلے 3 مہینوں سے ادھر ڈاکٹر بھی نہیں ہے اور نہ دوائی ہیں۔علاقے کےغریب لوگ بہت مصیبت میں مبتلا ہیں۔اور دوسرااہم مسئلہ یہ کہ بچوں کی پیدایش کے وقت علاج کے لئے کوئی بندوبست نہیں ہے ۔اورجب عورت بچے کی پیدایش کے وقت بیمار ہوتی ہے تو اگر بچہ اللہ تعالیٰ کی رحم و کرم سے صحیح سلامت پیدا ہو تو صحیح ورنہ یا توبچہ ضائع ہوتا ہے یا ماں مرجاتی ہے ۔اسی طرح کے کئی کیس ہوچکے ہیں۔اگراس حال میں گاڑی لے کے نکلیں تو بھی جان چلی جانے   کے خطرات بہت ہیں کونکہ ہسپتال تک مسافت زیادہ اور روڈ بھی انتہائی خراب ہے۔اُنہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سمیت،ایم این اے چترال،ایم پی ایز،ڈی ایچ او چترال ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال اور ڈی سی چترال سے جلدازجلد اس معاملے کو دیکھ کر بی ایچ یو کی بوسیدہ عمارت،اور ڈاکٹر کی کمی سمیت سڑکوں کی خراب حالت پر بھی توجہ دینے کی پُرزور اپیل کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button