یلج ناظمین کو سب سے زیادہ بااختیار بنایا ہے اور ویلج ناظمین جس طرح چاہے اپنے فنڈز کو عوام کے مفاد میں استعمال کریں ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان
پشاور ( آوازچترال نیوز )سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے صوبے کے تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ تمام ویلج کونسلز میں فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں ، ویلج ناظمین کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھیں ، ویلج کونسل موجودہ بلدیاتی نظام کا سب سے اہم آکائی ہے ویلج ناظمین کو ان کا جائز مقام اور حق دیں ۔ ویلج کونسلز میں دفاتر کے مسائل فوری طور پر حل کریں ۔ وہ اپنے دفتر میں سات جنوبی اضلاع کے ویلج ناظمین ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ممبران کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈی جی بلدیات عامر لطیف بھی موجود تھے ۔ وفد نے سینئر وزیر سے ملاقات کی اور ویلج کونسلز میں درپیش مسائل بیا ن کیے ۔ جس میں ترقیاتی فنڈز برائے 2017,18 کے لیے ریلیز ، سٹا ف کی کمی ، ویلج سیکرٹریز کے تبادلے کے موقع پر ناظمین کو اعتماد میں لینے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ویلج کونسل میں بے جا مداخلت کا خاتمہ اور کونسلرز کے لیے اعزازیہ جیسے مسائل شامل تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ان علاقوں کو فوری طور پر مزید فنڈز جاری کر رہی ہے جس نے 60 فی صد سے زیادہ فنڈز استعمال کیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی نظام ملک کے تاریخ کا سب سے بہترین نظام ہے جس میں اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کیے ہیں اور ویلج ناظمین کو سب سے زیادہ بااختیار بنایا ہے اور ویلج ناظمین جس طرح چاہے اپنے فنڈز کو عوام کے مفاد میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ ناظمین اپنے کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مقامی حکومتوں کو گائیڈ لائن دیا گیاہے فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں اور کام کو تقسیم کر دیا ہے عام آدمی تک ریلیف پہنچائیں گے ۔