تازہ ترین

بائیس فروری 2018سے چترال سمیت ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں انسدادپولیومہم شروع ہوگئی/ڈاکٹرفیاض رومی

چترال (نمائندہ آوازچترال)ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹرڈاکٹرفیاض رومی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ کل 22فروری 2018سے ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں انسدادپولیومہم شروع ہوگئی۔چارروزپولیومہم کے دوران چترال میں پانچ سے کم عمرکے 69000سے زائدبچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چارروزہ مہم کے دوران چترال سمیت ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیوویکسین پلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں گھرگھرجائیں گی ضلع سے باہرجانے والے بچوں کوبھی نظراندازنہ کیاجائے اورانہیں نئی جگہ پربھی قطرے لازمی پلانے کااہتمام کیاجائے۔ انہوں نے عوام علاقہ سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ جہاں جہاں پولیوکی ٹیمیں ملے اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائیں تاکہ اس موذی بیماری سے عوام کونجات دلائی جاسکے ہیں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اوراس فرض کواحسن طریقے سے نبھائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button