تازہ ترین

حسن نثار نے شہبازشریف کے متعلق ایسا کیا کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنی انتھک محنت ،لگن اور ہمہ وقت جذبہ خدمت خلق سے سرشاری کے باعث ناقدین کو بھی اپنا معترف کر لیا ہے ۔صحافتی میدان میں نامور صحافی حسن نثار جو موجودہ حکومت پرتنقید کے حوالے سے بڑے فعال تصور کئے جاتے ہیں ۔ بھی گزشتہ روز اپنے پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔ایک سوال کے جواب میں اُنکاکہنا تھا کہ شہبازشریف ڈیلیور کرنیوالے اور محنتی شخص ہیں اور میں بھی کبھی اُن متحرک ہونے پر تنقید نہیں کی اُنکا مزید کہناتھا کہ جب میں فوڈ اتھارٹی کی تعریف کرتاہوں تو میں مینگل صاحب کی نہیں بلکہ شہبازشریف کی تعریف کررہا ہوتا ہوں۔ اِس موقع پر حسن نثار کی معاون ہوسٹ ناجیہ نے بھی اِن الفاظ کااضافہ کیا ہے بالکل بہت کام کر رہے ہیں اچھاکام رہے ہیں اور لاہور کو خوبصورت بنا دیا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button