تازہ ترین

چترال پولیس نےخواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اوران کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے امدادی مرکز برائے خواتین وبچے قائم کردیا

چترال( آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخواہ میں پہلی دفعہ چترال پولیس نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اوران کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے امدادی مرکز برائے خواتین وبچے قائم کردیا ہے-
اس سنٹر کے قیام میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ,سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ, ایس آر ایس پی اورخواتین ممبران ڈسٹرکٹ کونسل چترال کی مشاورت اور مدد شامل ہے- چترال پولیس اسٹیشن سے متصل اس سنٹر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک لیڈی پولیس افسران موجود ہوتے ہیں جن کو مندرجہ ذیل مسائل اور جرائم کے بارے میں رپورٹ کی جاسکتی ہےImage may contain: one or more people and indoor:-
1- جنسی تشدد
2- گھریلو تشدد
3- ہراساں کیا جانا
4- گمشدگی
5- زبردستی کی شادی
6- کم عمری کی شادی
Image may contain: 1 person, sitting and indoor7- مزدوری بالجبر
اسکے علاوہ وہ خواتین و بچے جنہیں قانونی مشورے اور مدد کی ضرورت ہو, ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ان کو مفت قانونی مشورہ اور مدد بھی مہیا کی جائے گیImage may contain: outdoor
مزید معلومات کے لئے آپ چترال پولیس ویمن ایند چلڈرن سپورٹ سنٹر کا وزٹ کرسکتے ہیں یا مندرجہ ذیل فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:-
انچارچ ویمن ایند چلڈرن سپورٹ سنٹر نمبر : 03450990054
نیز ڈی پی او چترال کے ذاتی موبائل نمبر 03461119337 پر SMS بھی کر سکتے ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button