تازہ ترین

تحریک انصاف کا پارٹی آئین پر نظرثانی کافیصلہ، آئندہ نسلوں کوبہترپاکستان کیساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے: عمران خان

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے سینئر پارٹی رہنماﺅں اور آئینی ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کوبہترپاکستان کے ساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آئندہ عام انتخابات سے قبل پارٹی کے آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے آئینی ماہرین اور سینئر پارٹی رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر بابر اعوان ، اظہر طارق، عارف علوی، عامر محمود اور شاہدنسیم شامل ہیں۔ عمران خان کی منظوری سے قائم کمیٹی پارٹی آئین کاجائزہ لے گی اور آئین کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں جمہوری جماعت ہے اور اسے ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئینی ڈھانچہ کسی بھی جماعت سے بہترہے ، جماعت کے اندرونی ڈھانچے کی تعمیر سے غافل نہیں ہوں گے، آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان کے ساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button