تازہ ترین

میت کو بر ابھلا کہنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا خواتین کو مسجدوں میں اما م کی اقتداء میں نماز پڑھنے اور مسجدوں کو جانے کی مکمل اجازت ہے۔مولانا عبد الاکبر چترالی

پشاور( آوازچترال نیوز )میت کو بر ابھلا کہنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا خواتین کو مسجدوں میں اما م کی اقتداء میں نماز پڑھنے اور مسجدوں کو جانے کی مکمل اجازت ہے بشرطیکہ بے پردگی اور بے حیائی کا شائبہ تک نہ ہو نماز جنازہ ایک دعا ہے دعا ہر جگہ اور ہر وقت مرد و زن مانگ سکتے ہیں اسلام عام اوقات میں بھی مخلوط مجالس سے مسلمانوں کو دور رہنے کا حکم دیتا ہے نبی کریمؐ ﷺ اور خلفاء راشدین کے ادوار میں کبھی بھی مخلوط پانچ وقتہ فرضی نمازوں اور نماز جنازہ کا کوئی ثبوت نہیں عاصمہ جہانگیر کی مخلوط نماز جناز ہ در حقیقت اسلا می شریعت اور اسلامی شعائر کی تضحیک اور پاکستان میں لبرل ازم کا پہلا وار ہے جہاں مر د و خواتین شانہ بشانہ نماز جنازہ میں شریک ہوئے جو کہ قرآن اور سنت کے صریح احکامات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی ناکام کو شش ہے جس کی شدید مذمت ہو نی چاہئے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد اسماعیل چیف خطیب خیبر پختونخوا ، مولانا عبد الاکبر چترالی صدر جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ناظم اعلیٰ رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان نے عاصمہ جہانگیر کے مخلوط اور غیر شرعی نماز جنازہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر فرضی نماز میں مرد و زن نے مخلوط نماز اداکی تو دونوں کی نماز فاسد ہو جاتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button