تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے حلقہ پی کے 13کلے کنڈاؤ میں واقع اکلوتا پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے محروم

پشاور( آوازچترال رپورٹ ) تبدیلی کی دعویدار صوبائی حکومت نے تبدیلی دکھاکر تعلیمی میدان میں تاریخ کی نئی باب رقم کردی وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کے حلقہ پی کے 13 نوشہرہ یونین کونسل زیارت کاکا صاحب میں 50گھرانوں پر مشتمل گاؤں کلے کنڈاؤ میں واقع اکلوتا پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے محروم، سکول صرف ایک خستہ حال کمرے پر مشتمل ہے اس کے علاوہ سکول ہذا میں بچوں کیلئے پینے کی صاف پانی،واش روم،بجلی،فرنیچر اور باونڈری وال موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے گاؤں کے بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں۔ اس وقت سکول میں50کے قریب طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ نرسری سے لیکر پانچویں جماعت کے بچے ایک ہی کلاس میں پڑھنے پر مجبور ہیں ۔سکول میں صرف ایک استاد تعنیات ہے علاقہ عمائدین میاں باچہ اور مجاہد خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں میں سکول کی نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کریں گاؤں کے زیادہ تر لوگ اس لئے اپنے بچوں کو خستہ حال سکول نہیں بھجواتے کیونکہ سکول کی چاردیواری نہیں ہے خدانخواستہ کوئی بڑا واقعہ رونماء ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سکول کی تعمیر گاؤں کے درمیان کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔اگر چہ صوبائی حکومت دعوے کررہی ہے کہ زیادہ تر بجٹ تعلیم کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے حلقہ میں قائم سکول کسی بھوت بنگلے سے کم نہیں۔ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں جسمانی سزا ختم کرنے کی بھی دعوے کررہی ہے جبکہ حالات اس کے برعکس ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم الف اعلان کے ایک رپورٹ ’’استاد کی آواز‘‘ صفحہ 37،38 کے مطابق 80فیصد اساتذہ جسمانی سزا کو سکولوں میں کار آمد سمجھتے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button