تازہ ترین

چوہدری نثار کو وزیراعظم بنانے پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے مابین خفیہ مذاکرات، پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید مخالفت،حیرت انگیزانکشافات، کھلبلی مچ گئی

 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے مابین چوہدری نثار علی خان کو عبوری وزیراعظم بنانے پر خفیہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں جماعتیں چوہدری نثار علی خان پر متفق نظر آتی ہیں تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین چوہدری نثار علی خان کو عبوری وزیراعظم بنانے کے معاملہ پر خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔تاہم پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری نثار عکی شدید مخالفت کی جائے گی۔ ملک کی اسٹیبلشمنٹ بھی چوہدری نثار کے نام پر راضی ہے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے یہ مذاکرات شروع کئے ہیں عبوری وزیراعظم آئین کے تحت تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا ہے جس کی بنیادی ذمہ داری ملک میں انتخابات منعقد کرانا ہے ۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے والی ہے اور سینیٹ انتخابات کے بعد عبوری حکومت کے قیام بارے حتمی فیصلے کئے جائیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button