تازہ ترین

دانتوں میں کیڑے سے بچنے کے لئے آپ کو کیا کھانا چاہیے؟ معروف ڈینٹسٹ نے بہترین مشورہ دے دیا

نبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کو کیڑالگنے سے بچانے کے لیے ہم کئی جتن کرتے ہیں تاہم اب ایک معروف دندان ساز نے کھانے کی کچھ ایسی چیزیں بتا دی ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے دانتوں کو کیڑے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سڈنی کے ڈینٹسٹ ڈاکٹر لیوس ایرلک نے بتایا ہے کہ ”سیب کا سرکہ دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید چیز ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد سب سے پہلے اگر تھوڑا سا سیب کاسرکہ پی لیا جائے تو دانت کیڑا لگنے سے محفوظ رہتے ہیں۔اس کے علاوہ انڈا، ڈارک چاکلیٹ، سبزیوں کا آملیٹ اور سبز چائے بھی دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔“
ڈاکٹر لیوس کا کہنا تھا کہ ”میں خود اپنے دن کا آغاز سیب کے سرکے سے کرتا ہوں۔ اس کے بعد میں بہت ساری سبزیاں ڈال کر آملیٹ بناتا ہوں اور اس سے ناشتہ کرتا ہوں۔ دوپہر کے کھانے میں کچھ سبزیاں، تھوڑا چکن یا پروٹین کی حامل کوئی اورچیزکھاتا ہوں اور سہ پہر میں سنیک کے طور پر خشک میوہ جات اور ڈارک چاکلیٹ لیتا ہوں۔ یہ تمام چیزیں دانتوں کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو چاک و چوبند رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ اس خوراک سے انسان موٹاپے سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button