تازہ ترین

این اے 154 ضمنی انتخاب ،ن لیگ نے پی ٹی آئی کی سیٹ ’دھڑلے ‘سے چھین لی

لودھراں (  آن لائن )قومی اسمبلی کے احلقہ این اے 154 ضمنی انتخاب کا مکمل غیر سرکار ی و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے میدان مار لیاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اپنی ہی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے ۔نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق این اے 154 کے مکمل 338 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق ن لیگ نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا ہے اور ایک لاکھ 16 ہزار 590ووٹوں سے کامیاب قرار پائی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 91 ہزار 230ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، پولنگ کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے اہلکار تعینات رہے۔ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 10 امیدوار وں نے حصہ لیا تاہم کانٹے کا مقابلہ پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ کے مابین متوقع ہے۔
یادرہے کہ یہ حلقہ تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہواتھا اور بلا تعطل شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی ، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائدہے۔
حلقے سے تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں ہیں جبکہ 7 آزاد امیدوار میدان قسمت آزمائی کر رہے ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button