تازہ ترین

سینٹ انتخابات سے قبل ہی چوہدری نثار کا سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا اعلان لیکن انہیں اس کیلئے کس نے راضی کیا ؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر رہنما چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا۔ سینیٹ انتخابات پر چوہدری نثار کا کردار معنی خیز ثابت ہوسکتا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹوں پر سینیٹ کا الیکشن کے امیدوار رانا مقبول احمد اور مشاہد حسین سید متاثر ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی سنجیدہ سیاسی گفتگو کے موقع پر سینئر رہنما چوہدری نثار احمد نے محمد شہباز شریف سے رانا مقبول احمد اور مشاہد حسین سید کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تحفطات کا اظہار کیا تاہم شہباز شریف نے نثار سے کہا کہ اگر آپ سیاست میں خلاء پیدا کریں گے تو خلا کوئی تو پر کرے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button