تازہ ترین

ایک ارب سولہ کروڑ پودے کیا فیس بک پر لگائے گئے ہیں، نیب تحقیقات تحقیقات کرے۔۔مولانا چترالی

پشاور (  آوازچترال رپورٹ  ) بلین ٹری منصوبہ کرپشن کا انوکھا طریقہ واردات ہے نیب پاکستان اس کی انکوائری کروائے کن کن اضلاع میں کتنے کتنے پودے لگائے گئے کتنے پو دے ناقص تھے جو اللہ کو پیارے ہو گئے پورے ضلع چترال میں صرف چند مقامات پر نمائشی طور پر پودے لگائے گئے ایک ارب سولہ کروڑ پودے کیا فیس بک پر لگائے گئے ہیں جو زمین پر لوگوں کو نظر ہی نہیں آتے ضلع چترال میں اتنے پودے نہیں لگائے گئے جتنے جنگلاتی علاقوں میں سنو فال ، ونڈ فال اور انڈس چترال پالیسی بنا کر پی ٹی آئی حکومت درخت کاٹ کا ٹ کر اپنی پارٹی کے سابق امید واروں کو نوازا ارندو کے جنگلات اور بمبوریت سے بے دریغ ہزار وں مکعب فٹ عمارتی لکڑی کٹائی کر کے حاصل کی اور اس طرح پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ٹمبر مافیا نے چترال کے جنگلا ت کا ستیا ناس کر دیا جبکہ ۲۰۱۵ ؁ء کے سیلاب سے متائثرہ افراد کو صرف ۴۵ مکعب فٹ لکڑی بمشکل ملتی ہے جو ان کی ضروریات کا 5 فی صد بھی نہیں ان خیالات کا اظہا ر جماعت اسلامی کے نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے عمران خان کے بلین ٹری منصوبہ کے حوالہ سے بیان پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک ارب سولہ کروڑ پودے لگا نے کا مطلب یہ ہے کہ ضلع چترال میں کم از کم بیس کروڑ پودے لگائے گئے ہیں کیونکہ ضلع چترال خیبر پختونخوا کا پا نچواں حصہ ہے لیکن ضلع میں کروڑوں تو کیا ہزاروں پو دے بھی نظر نہیں آرہے انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس اسکینڈل کی تحقیقات کرے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button