تازہ ترین

اپر چترال میں بجلی آنے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور منتخب نمائندوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرنا اوراپنی لیڈری چمکانا قابل افسوس بات ہے۔. حمید جلال

چترال (نمائندہ آوازچترال) پی پی پی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری حمید جلال نے اپر چترال کو گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کو ڈی۔ سی ، ڈی پی او چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی خصوصی کاوشوں اور سب ڈویژن مستوج کے عوام اور تحریک تحفظ حقوق مستوج کے سرپرست اعلیٰ اور صدر کی مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی اپر چترال کے عوام نے اپنے حقوق کے لئے یک جا اور متحد ہوکر آواز بلند کی ، کامیاب رہے اور بجلی کاحصول بھی ایسی کوشش کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ اپر چترال میں بجلی آنے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور منتخب نمائندوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرنا اوراپنی لیڈری چمکانا قابل افسوس بات ہے جبکہ سب ڈویژن مستوج کے عوام سب کچھ بخوبی جانتے ہیں اور انہیں کوئی بھی اندھیر ے میں نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر منتخب ارکان اسمبلی کا اپر چترال کی بجلی کے بارے میں کچھ غم ہوتا اور وہ اس مسئلے میں مخلص اور سنجیدہ ہوتے تو یہ مسئلہ وہ پانچ چھ ماہ پہلے متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھاچکے ہوتے اور عین وقت میں اپر چترال کے عوام کو لانگ مارچ کی نوبت نہ آتی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button