تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
فروری10 ہفتہ۔عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔
برج ثور
فروری10 ہفتہ۔نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جذبات امور توجہ طلب ہونگے۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔
برج جوزا
فروری10 ہفتہ۔کاروباری معاہدے طے پانے کا امکان ہے اس دوران ہوش مندی اور دانشمندی سے کام لیں اور دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں عدم توجہی نہ برتیں
برج سرطان
فروری10 ہفتہ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔
برج اسد
فروری10 ہفتہ۔نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ
فروری10 ہفتہ۔ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔

برج میزان
فروری10 ہفتہ۔کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
برج عقرب
فروری10 ہفتہ۔عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

 برج قوس
فروری10 ہفتہ۔اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔
برج جدی
فروری10 ہفتہ۔تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔
برج دلو
فروری10 ہفتہ۔شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔
برج حوت
فروری10 ہفتہ۔ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہینگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button