تازہ ترین

شہزادہ افتخارالدین نے ضلع کے اندر جو کام کرکے دیکھایا وہ گذشتہ ستر سالوں سے زیادہ ہے۔ سلطان امیر

چترال ( نمائندہ آواز چترال) بونی کے معروف شخصیت ریٹائر صوبیدار سلطان امیر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے چترال کو پسماندگی سے نکالنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جو گران قدر خدمات انجام دی ہے، وہ مجموعی طور پر گزشتہ 70سالوں کے دوران ترقیاتی کاموں سے کہیں ذیادہ ہے انہوں نے کہاکہ شہزادہ افتخار الدین نے اپنے حلقہ نیابت چترال میں اس عرصے میں 65ارب روپے سے ذیادہ لاگت کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے جوکہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے زیر تعمیر لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل سے چترال کا رابطہ بارہ مہینے بحال ہوا جبکہ گولین گول پاؤر پراجیکٹ کی وجہ سے چترال ضلع کے اندھیر ے دور ہوگئے اور اب یہ روشنیوں کا ضلع بن گیا ۔انہوں نے کہاکہ شہزادہ افتخار کے ترقیاتی منصوبوں میں سب سے اہم لواری ٹنل ۔گولین گول بجلی سے 30میگاواٹ بجلی چترال کے لئے منظوری۔گیس پلانٹ۔ شاگروم تریچ روڈ گرمچشمہ روڈ،کیلاش ویلی روڈ،چکدارہ چترال روڈ ،تورکہو روڈوغیرہ شامل ہے انہوں نے کہاکہ کہاکہ شہزاد ہ افتخار الدین نے خالی خولی باتوں سے زیادہ عملی کام کردیکھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے والد شہزادہ محی الدین چترال کے ایک عظیم لیڈر تھے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button