تازہ ترین

ضلعی وسائل متعلقہ ضلع کے حدود میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے استعمال ہونی چاہیے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازچترال رپورٹ ) خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی وسائل متعلقہ ضلع کے حدود میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے استعمال ہونی چاہیے ۔ اس امر کا فیصلہ سینئرو زیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ۔ اس موقع پر اراکین لوکل گورنمنٹ کمیشن ، ڈی جی بلدیات عامر لطیف ، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، شمائلہ تبسم اور محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع لکی مروت اور تحصیل سرائے نورنگ ، بلامبٹ اور تیمر گرہ کے وسائل و اخراجات سے متعلق معاملات پر غورو حوض ہوا جب کہ دیر بالا ویلج کونسل سندرئی کے لیے ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو ناظمین کو طلب کر کے انکوائری کریں گے اور رپورٹ لوکل گورنمنٹ کمیشن کو پیش کریں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا آئندہ اجلاس لوکل گورنمنٹ کمیشن کے نئے عمارت حیات آباد میں ہوگی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر طرز حکمرانی کی بدولت نظام میں بہتری آئی ہے اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے شروع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کمیشن نئے بلدیاتی نظام کو فعال بنانے سمیت عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہا ہے اور ترقیاتی فنڈز کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے اور قومی تعمیر کے کاموں کے لئے مختص شدہ رقوم کو کسی کو ہڑپ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button