تازہ ترین

قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے چار سالوں کے دوران چترال کو پسماندگی سے نکالنے کیلئے جو گران قدر خدمات انجام دی ہے، وہ مجموعی طور پر گزشتہ 70سالوں کے دوران ترقیاتی کاموں سے کہیں ذیادہ ہے۔ویلج ناظم سید محمد خان

چترال (نمائندہ آوازچترال) ویلج کونسل پختوری اویر کے ناظم سید محمد خان نے کہا ہے کہ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران چترال کو پسماندگی سے نکالنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جو گران قدر خدمات انجام دی ہے، وہ مجموعی طور پر گزشتہ 70سالوں کے دوران ترقیاتی کاموں سے کہیں ذیادہ ہے اور اپنی نمائندگی کا حق کماحقہُ ادا کردیا۔ منگل کے روز اویر وادی سے تعلق رکھنے کونسلر مولانا صاحب الدین ، سماجی کارکن عبدالرحمن ، شیر الملک اور درجنوں اہالیاں اویر کی معیت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہزادہ افتخار الدین نے اپنے حلقہ نیابت چترال میں اس عرصے میں 50ارب روپے سے ذیادہ لاگت کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے جوکہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اورکئی دہائی سالوں سے زیر تعمیر لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل سے چترال کا رابطہ بیرونی دنیا کے ساتھ سال بارہ مہینے رابطہ بحال ہوا جبکہ گولین گول پاؤر پراجیکٹ کی وجہ سے چترال ضلع کے اندھیر ے دور ہوگئے اور اب یہ روشنیوں کا ضلع بن گیا جہاں ایک لمحے کے لئے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ شہزادہ افتخار کے ترقیاتی منصوبوں میں سب سے اہم منصوبہ پختوری اویر گول غارسے لے کر شاگروم تریچ تک روڈ ہے جس کی لاگت 12ارب روپے ہے جس کی پی سی ٹو بھی تیار ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہاکہ شہزاد ہ افتخار الدین سوشل میڈیا میں خالی خولی باتوں کی بجائے عملی کام کردیکھا یا ۔سید محمد خان نے کہا کہ کسی انسان کے لگائے ہوئے پھلدار درخت کے میوے کو سب کھاتے ہیں لیکن ثواب صرف پودا لگانے والے کو ملتا ہے اور یہی حال شہزادہ افتخار کا ہے ۔ انہوں نے شہزادہ افتخار کے مطالبے پر چترال کو ترقیاتی فنڈ دینے والوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button