تازہ ترین

مردان کی اسما کاقاتل بے نقاب، ڈی این اےمیچ کر گیا قاتل کون ہے؟پنجاب فرانزک لیبارٹری نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی اسما کے قاتل کا ڈی این اے میچ کر گیا، پنجاب فرانزک لیب میں ڈی این اے میچ ہونے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے کے پی کے حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں زیادتی کے بعدقتل کی گئی ننھی اسما کے قاتل کا پتہ چل گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سےمشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے جو پنجاب فرانزک لیب کو بھیجے گئے تھے ان میں سے ایکڈی این اے مقتولہ اسما کے جسم سےحاصل کئے گئے قاتل کے ڈی این اے نمونہ سے میچ کر گیا ہے۔ ڈی این اے میچ ہونے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت نے کے پی حکومت سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ مردان میں گزشتہ ماہ ساڑھے چار سالہ اسما کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش گھر کے قریب موجود کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی اور خیبرپختونخواہ حکومت تاحال اسما کے قاتل کو گرفتار نہیں کر پائی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button