تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ چترال کے احکامات کے مطابق ٹھیکہ داروں کی طرف سے کئے گئے بحالی کے کاموں کے بقایات کو فوری طور پراداکیاجائے؍ر ممتاز سماجی کارکن و کنٹریکٹر فضل الرحمن

چترال (نمائندہ آواز) عوامی نیشنل پارٹی اپر چترال کے صدر اور ممتاز سماجی کارکن و کنٹریکٹر فضل الرحمن نے حکومت خیبر پختونخوا ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ 2015 میں ضلعی انتظامیہ چترال کے احکامات کے مطابق ٹھیکہ داروں کی طرف سے کئے گئے بحالی کے کاموں کے بقایات کو فوری طور پر بیباق کرکے اُنہیں مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ 2015میں سیلاب کے نتیجے میں آبپاشی نہریں ، روڈز اور واٹر سپلائی سکیمیں درہم برہم ہو چکے تھے ۔ اُس وقت انتظامیہ نے بحالی کے کام کروائے ۔ لیکن تاہم اُن کے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے ۔ جبکہ اس کے مقابلے میں سی اینڈ ڈبلیو ، ائریگیشن کے ساتھ جن ٹھیکہ داروں نے کام کیا تھا ۔ اُن کے بقایاجات ادا کردیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ٹی ایم اے نے بقایا جات کی لسٹ متعلقہ اداروں تک پہنچا دی ہیں ۔ لیکن تاحال اُن کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری ، اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ بغیر ٹینڈر کے بقایا جات کی آدائیگی کی جائے کیونکہ گذشتہ تین سالوں سے جملہ ٹھیکہ داران شدید مالی بحران سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ باخبر ذرائع کے مطابق جملہ بقایا جات کی آدائیگی کیلئے پی ڈبلیو پی نے منظوری دی ہے ،صوبائی حکومت سے درخواست ہے ۔ کہ ٹھیکہ داروں کو مزید انتظار کی صعوبت میں ڈالے بغیر آدائیگی کرکے پریشانی دور کی جائے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button