تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
فروری06 منگل۔رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی نئی تنظیم وغیرہ میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔ حلقہ احباب وسیع ہوگا۔
برج ثور
فروری06 منگل۔سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں ۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔
برج جوزا
فروری06 منگل۔دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔ آپ کسی کاروباری وفد سے ملاقات کر سکیں گے۔
برج سرطان
فروری06 منگل۔آپ کی انفرادی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ روز مرہ کے معمولات ملے جلے رہیں گے۔ ذاتی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مالی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔
برج اسد
فروری06 منگل۔ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔
برج سنبلہ
فروری06 منگل۔ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ منافع کا رجحان رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔

برج میزان
فروری06 منگل۔گھریلو معاملات میں توجہ کی ضرورت ہوگی۔ بعض مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔
برج عقرب
فروری06 منگل۔کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔

برج قوس

فروری06 منگل۔بعض پرانے مسئلے سر ابھاریں گے۔ گھریلو معاملات میں اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آہیں۔
برج جدی
فروری06 منگل۔ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔

برج دلو
فروری06 منگل۔اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میںنئی تبدیلی آئے گی۔
برج حوت
فروری06 منگل۔گزشتہ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button